نئی دہلی، 29 جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور مغربی اتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی نے اترپردیش حکومت پر کرارا حملہ بولا ہے۔بڑھتے جرم کے لئے یوگی حکومت پر حملہ آور پرینکا گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ پورے اترپردیش میں مجرم کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ایک کے بعد ایک مجرمانہ وارداتیں ہو رہی ہیں،مگر ریاست کی بی جے پی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔ساتھ ہی پرینکا گاندھی نے سلطان پور میں نوجوان کے قتل، جیل میں قیدی کے پستول لہرانے کا واقعہ اور 16 سال کی نابالغ سے گینگ ریپ کے واقعہ کا بھی ذکر کیا ہے۔پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے ریاست میں مختلف مجرمانہ واقعات کی خبروں والے ایک کالج کی تصویر بھی پوسٹ کی۔یہ پہلی بار نہیں ہے جب کانگریس جنرل سکریٹری نے اتر پردیش میں بگڑتے قانون نظام کے لئے یوگی حکومت پر حملہ بولا ہے۔پورے اترپردیش میں مجرم کھلے عام گھوم رہے ہیں، ایک کے بعد ایک مجرمانہ واقعات ہو رہے ہیں،مگریوپی بی جے پی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔انہوں نے گزشتہ ہفتے حکومت پر صوبے میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے جرائم کو لے کر سوال داغا تھا۔غور طلب ہے کہ پرینکا نے گزشتہ دنوں بھی ٹویٹ کر کے ریاست کے بگڑتے قانون نظام کے لئے یوگی حکومت پر نشانہ لگایا تھا۔پرینکا نے ٹویٹ کر کہا تھا کہ معصوموں کے ساتھ درندگی کی جا رہی ہے، لیکن اقتدار کے راگ درباری کی آنکھوں کو کچھ نظر نہیں آتا۔انہوں نے سوالیہ لہجے میں لکھا تھا کہ آخر کب ریاستی حکومت عورتوں اور بچیوں کی حفاظت کی ذمہ داری لے گی؟۔غور طلب ہے کہ ریاست کے علی گڑھ اور بہت سے دوسرے اضلاع میں معصوم بچیوں کے ساتھ درندگی کے واقعات سامنے آئے تھے۔اس کے علاوہ قتل جیسے سنگین وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے،اس کی وجہ سے بیک فٹ پر آئی اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس انتظامیہ کے اعلی حکام کے ساتھ ملاقات کرکے سخت قدم اٹھانے کی ہدایات دی تھیں۔